بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے بیگم رعنا انصار سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر نے جوان سال بیٹے کے ناگہانی انتقال کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔