بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی کار حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رعنا انصار اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو جلد صحت یابی عطا کرے، آمین۔