سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا عدلیہ کا کمزور ہونا ریاست کے لیے اچھا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی لیڈرشپ امیچور فیصلے کررہی ہے، ہم نے تو اتنی محنت کی ہے، پارٹی کو یہاں پہنچانے میں 10 سال لگے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اب چیف جسٹس کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی میں نہیں گئے، پوچھتا ہوں کیا آئینی بینچز بننے والی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھیں گے؟
انہوں نے کہا کہ اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ سے ہی باہر آجائیں، آپ آدھے نظام کے اندر اور آدھے باہر ہیں۔
ان کاکہناہےکہ احتجاج کی کال ایسے دیتے ہیں جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا کہ صبح سارے آجائیں، پی ٹی آئی کا بھرم ہی ختم کردیا اور لوگوں کو خراب کیا۔
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چودھری







