اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ آئین میں لکھاہے کہ آئینی ترمیم کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجائے گا،26ویں آئینی ترمیم جس طرح کی گئی ہے وہ آئین کی منشاکے عین مطابق ہے، عدالتوں میں تقسیم اور گروپ بندی نہیں ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کو آئینی بنچ کا اختیاردیاگیاہے، ماضی میں چیف جسٹس کی تعینانی صدرمملکت کے ہاتھ میں تھی ،بہت سے ممالک میں انتظامیہ ہی ججزکاتقررکرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم جس طرح کی گئی ہے وہ آئین کی منشاکے عین مطابق ہے، آئین میں ترمیم کے پارلیمنٹ کے اختیار پر کسی قسم کی قدغن نہیں ہے۔انہوںن ے کہاکہ عدالتوں کو چاہئے کہ سیاست نہ کریں ،لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بارکونسلزکبھی حکومت کے ساتھ ہوتی ہیں اور کبھی نہیں ،آج ساتھ نہیں ہیں۔
آئین میں لکھاہے ترمیم کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجائے گا،وزیرقانون







