بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، پلاسٹک بیگز کی تیاری اور استعمال کے خلاف آپریشن، دکانیں سیل

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول (ای پی اے) کے اسکوارڈز نے پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف رات گئے تک کارروائیاں کیں۔ 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 8 فوڈ ہاؤسز اور دکانیں سیل کردی گئیں۔ لاہور میں 56 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، جن میں سے 10 کے خلاف کارروائی ہوئی۔

کارروائی کے دوران 15 کلو مضرصحت پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے جبکہ 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ متاثر ہونے والے فوڈ پوائنٹس میں ماڈل ٹاؤن کی لبہ ملک شاپ، کوئٹہ پلاک بریانی، اور کراچی نصیب بریانی شامل ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ پلاسٹک بیگز میں اشیائے خورد و نوش نہ خریدیں، کیونکہ غیر معیاری پولیتھین بیگز کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال موت کا پیغام ہے، اس لیے شہری خود بھی ان سے اجتناب کریں۔

ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر پلاسٹک بیگز کے استعمال کی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔