اسلام آباد: قیدی وینوں پر حملے کے واقعہ پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاردعمل سامنے آگیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ہمارے 80 سے زائد لوگوں کو آج سنگجانی تھانے کی ایف آئی آر میں عدالت پیش کیا گیا ، جج صاحب نے تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا ، جب ان ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی ، پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جارہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ 26 نمبر چونگی کے قریب تینوں قیدی وینوں کو روک کر متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے قیدی وین کا شیشہ توڑا ، اس قیدی وین میں ہمارے پی ٹی آئی ورکرز ، ایم پی ایز اور سرکاری ملازم بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے ضد کی گئی اور ہمارے ورکرز کو مجبور کیا گیا کہ آپ وہاں سے بھاگیں، پولیس نیا تماشہ کر رہی ہے ۔ہمارے ورکرز ، ایم پی ایز وہاں کھڑے ہیں ، پولیس ہمارے لوگوں کو خود کہہ رہی ہے کہ بھاگو۔
قیدی وینوں پر حملہ ، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاردعمل سامنے آگیا







