دبئی :مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں دبئی پہنچ گئے جب کہ دورے کے دوران ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 29اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ نواز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں امریکا اور برطانیہ کے نجی دورے پر روانہ ہوں گے۔
نواز شریف دبئی پہنچ گئے،اگلے مرحلے میں لندن روانگی ہوگی







