اسلام آباد(طارق محمود سمیر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ جب سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کوتسلیم کرلیاہے تو پھر تحریک انصاف کی طرف سے تقریب حلف برداری کے بائیکاٹ کاکوئی جواز نہیں بنتاتھا اوراسی لیے میں نے تقریب میں شرکت کی ہے ویسے بھی نئے چیف جسٹس کاتعلق خیبرپختونخوا سے ہے وہ ہمارے اپنے ہیں اور ان کے حلف کے بائیکاٹ کرنے کاکوئی فائدہ نہیں تھا ، بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کی کوشش کروں گاجلد عمران خان کی رہائی کے لیے زور لگائوں اورانہیں اپنے صوبے میں لے جائوں ایوان صدر میں نئے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پرجب اخبارنویسوں نے علی امین گنڈا پور کودیکھا توان کے پاس چلے گئے اور ان سے بات چیت کی ایک سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب جسٹس منصور علی شاہ اور ان کے ساتھیوں نے چیف چیف جسٹس کوتسلیم کرلیاہے تو پھرہم مخالفت کیوں کریں مخالفت کرنے اوراس تقریب کابائیکاٹ کرنے کاکوئی فائدہ نہیں ویسے بھی نئے چیف جسٹس کاتعلق میرے صوبے سے ہے اور وہ ہمارے اپنے ہیں،بشریٰ بی بی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ رہائی کے بعد اگر وہ بنی گالہ یا لاہور رہتیں تومسائل پیدا ہوسکتے تھے اور وہاں بھی سیکورٹی میں نے ہی فراہم کرنی تھی اس لیے انہیں وزیراعلیٰ ہائوس پشاورکی اینکسی میں ٹھہرایاگیاہے ان کامیڈیکل چیک اپ بھی ہورہاہے سیاسی معاملات پرمشاورت بھی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ بات غلط ہے کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ہے البتہ تمام اہم سیاسی رہنمائوں نے ان سےملاقات ضرور کی ہے انہوں نے کہاکہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ و ہ پورا زور لگائیں اور عمران خان کوجیل سے نکال کرپشاور لے جائیں گزشتہ روز سنگجانی ٹول پلازہ پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کولے جانیوالی پولیس وین پرحملے کے معاملے پران کاکہناتھاکہ یہ جعل سازی کی گئی ہے ایم پی اے کابیٹا ضرور موجود تھاوہ کیوں اپنے باپ کوچھڑانےکے لیے حملہ کرے گاہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جنہیں ہم جاری کریں گے جب ان سے کہاگیاکہ اسلام آباد پولیس نے بھی ویڈیوز جاری کی ہیں توانہوں نے کہاکہ ہماری ویڈیو ز کابھی انتظار کریں جلد میڈیاکودیدیں گے۔
جب منصور علی شاہ نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کوتسلیم کرلیاہے تو پھر تحریک انصاف کے بائیکاٹ کاکوئی جواز نہیں بنتا،علی امین گنڈاپور







