بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

26ویں آئینی ترمیم میں جن چیزوں پر اتفاق نہیں ہوسکا 27ویں میں ان پر دوبارہ بات ہوسکتی ہے، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کے درمیان ملاقات میں ستائیسویں ترمیم پر اتفاق رائے جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر بات ہوئی ہے، لیکن اتفاق رائے جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں جن چیزوں پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا ستائسویں ترمیم میں ان پر دوبارہ بات ہوسکتی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو کچھ بھی ہوگا وہ متفقہ طور پر ہوگا، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن آزاد اور متوازن ادارہ ہے، جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے تو شاید جسٹس منصور اور جسٹس منیب خود بھی آئینی بینچ کا سربراہ بننا پسند نہ کریں۔ یہ اختیار تو جوڈیشل کمیشن کا ہے لیکن تنازع کے اثرات آئینی بینچ پر نہیں پڑنے چاہئیں۔