اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن اور صدر پی جی اے سید نوید قمر نے 45ویں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن (پی جی اے) فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور فورم کے پاکستان میں انعقاد کو قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
سید نوید قمر نے پارلیمنٹیرینز کے مابین تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے عالمی سطح پر انصاف اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور عالمی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔
سید نوید قمر کے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج اور عالمی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹیرینز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقدامات ہی سے بہتر اور محفوظ عالمی مستقبل ممکن ہے۔







