اسلام آباد:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈراسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں، مگر پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈر اسٹینڈنگ ہو، عمران خان نے خود بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار ہوں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے، سابق وزیراعظم کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے یقینا ہم نے رابطے بھی کیے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی سسٹم کا حصہ ہے، کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈراسٹینڈنگ ہو، بانی پی ٹی آئی نے خود بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار ہوں، اس لیے ہم اسی لائن پر کام کررہے ہیں۔
یرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی








