اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس پانچ نومبر بروزمنگل کوطلب کرلیا۔اجلاس دن دوبجے ہوگا جس میں آئینی بنچزکی تشکیل پر غورکئے جانے کاامکان ہے۔واضح ہے کہ
26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، تحریک انصاف کے عمرایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس5نومبر کو طلب کرلیا








