بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کی ترسیلی لائن بچوں پر گرگئی،3 بھائیوں سمیت 4جاں بحق

 

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بچوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
دلخراش واقعہ ٹانک کے نواح میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔
بچے کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ان پر گرگئی اور کرنٹ لگنے سے 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے چاروں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔