بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عنبرین جان کوایم ڈی پی ٹی وی کااضافی چارج تفویض

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سید مبشر توقیر شاہ سے ایم ڈی پی ٹی وی کااضافی چارج واپس لے کرسیکرٹری اطلاعات ونشریات عنبرین جان کودے دیاگیا۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی جس کے بعد اس ضمن میں جلدنوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔ عنبرین جان ایک تجربہ کارافسرہیں جواس سے پہلے ڈی جی ریڈیوپاکستان اور وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگراہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔علاوہ ازیں  انفارمیشن گروپ کے سابق سیکرٹری اطلاعات دانیال گیلانی کی خدمات بھی پی ٹی وی کے سپردکردی گئی ہیں انہیں سرکاری ٹی وی میں اہم عہدہ دیاجائے گا۔