اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر 2028 تک آرمی چیف رہیں گے۔
ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر 2028 تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑی، اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا۔
آرمی چیف مدت کے تعین سے مستقبل میں جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا، وزیر دفاع








