بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکندر صنم کی آج 12ویں برسی

کراچی(شوبز ڈیسک)اپنی کامیڈی کی وجہ سے مشہور اتنے کے نام سن کر ہی لوگوں کے چہرے پر ہنسی اور مسکراہٹ آجائے، پاکستان کے کامیڈین سکندر صنم کی آج 12ویں برسی منائی جارہی ہے۔

سکندر صنم کے مداح آج بھی انہیں خوب یاد کرتے ہیں اور آج کے ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ کے دور میں ان کی پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر مداح آج بھی ہنستے اور مسکراتے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ آج بھی سوشل میڈیا پر یا موبائل پر سکندر صنم کی ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں تو پرانا وقت یاد آجاتا ہے اور ہنسی آجاتی ہے۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں 1960ء میں پیدا ہونے والے سکندر صنم نے 1981ء میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر آخری ایام تک اُسی سے وابستہ رہے۔

غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سکندر صنم نے گھریلو حالات کے باعث بہت کم عمری میں ایک فیکٹری میں مزدوری بھی کی تھی۔

سکندر صنم نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں بھی تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی وغیرہ شامل ہیں۔

ان فلموں کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

سکندر صنم کا انتقال 5 نومبر 2012ء کو ہوا تھا۔