بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جان محمدجمالی کی چیف جسٹس کی مدت ملازمت5سال کرنے کی تجویز

 

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق چیئرمین سینیٹ جان محمدجمالی نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت5سال کرنے کی تجویزپیش کردی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے تحت سروسزچیفس کی مدت پانچ سال کی گئی ،یہ ترامیم خوش آئند ہیں اور ہماری پارٹی نے ان کے حق میں ووٹ دیاہے،انہوں نے کہا کہ سروسزچیفس کی طرح چیف جسٹس کی مدت  بھی پانچ سال کردی جائے تو یہ سسٹم کے لیے بہت بہترہوگا۔