بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے پی حکومت کا اسلام آباد پولیس کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں چھاپے کے خلاف کارروائی کے لیے ایجنڈا کابینہ میں شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے پی ہاؤس پر چھاپے کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں قانونی کارروائی کے فیصلے کے علاوہ 18 نکات پر غور کیا جائے گا۔