بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام.

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام نے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں شہداء جموں کا اہم مقام ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

انجنئیر امیر مقام نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے ڈوگرہ فوج اور آر ایس ایس کے ساتھ مل کر تین لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے اس ظلم کو تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیا اور کہا کہ ان معصوم کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر کو بھارت سے آزادی ملے گی۔

وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ شہداء کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی محبت اور جدوجہد پاکستان اور کشمیر کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔