بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی بیرسٹر رضا حیات ہراج کے والد کی رسمِ قل میں شرکت

کبیروالہ(نیوز ڈیسک) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر رضا حیات ہراج کے والد مرحوم خضر حیات ہراج کی رسمِ قل میں شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

گیلانی نے اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اصغر حیات ہراج اور اکبر حیات ہراج سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ، سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم خضر حیات ہراج کی روح کے سکون اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کرائی۔