واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکباد دے دی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی گئی، یہ کامیابی حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ بڑے امکانات کا دور ہے، ہمیں امید ہے یہ نیا باب عالمی مسائل کے حل کی سمت میں فیصلہ کن اقدامات کا مشاہدہ کرے گا۔
زلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دے دی
زلفی بخاری نے کہا کہ بالخصوص غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی امید ہے، دعا ہے کہ یہ وقت اتحاد کا ہو اور سب کے لیے دنیا میں امن و خوشحالی لائے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی دیکھ کر باقی سب کو بھی امید ملتی ہے۔
زلفی بخاری کی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرمپ کو الیکشن جیتے کی مبارکبا د








