بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

 

ریاض: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران سعودیہ پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

دریں اثناء پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سے بھی ملاقات کی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین قدیم تاریخی تعلقات کے تناظر میں عسکری ودفاعی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف ، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، معاون وزیر دفاع انجینئرطلال بن عبداللہ العتیبی اوروزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام سیف بھی موجود تھے۔
دوسری جانب پاکستانی آرمی چیف کے ہمراہ وفد میں سفیر پاکستان احمد فاروق، آرمی چیف کے سیکرٹری میجر جنرل محمد جواد طارق اور پاکستانی سفارتخانے میں تعینات ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل محمد عاصم بھی موجود تھے۔