بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیتن یاہو کا ٹرمپ سے رابطہ، ایرانی حملے کے خطرے پر تبادلہ خیال

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس امیدوار کاملا ہیرس کو شکست دے کر ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے نے اسرائیلی وزیر اعظم آفس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت خوشگوار رہی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں نے “ایرانی خطرے” اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے جواب میں حملہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔