اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سیفران انجینئر امیر مقام نے اساتذہ کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کے پی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ ہم اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،کے پی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے کہاکہ وفاق پر حملے کے لئے آنے والوں کو انعامات بھی دیئے جاتے ہیں، عمران اور اس کا ٹوالہ ماضی میں بھی اس قسم کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کر چکے ہیں ،کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کو احتجاج میں استعمال کیا جایا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ جو معمار قوم ہیں ان کے خلاف اس طرح کی کاروائی کرنا قابل مذمت ہے ،ہماری پارٹی اور وفاقی حکومت اساتذہ کے ساتھ ہے کے پی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پر پرچہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ گنڈاپور کی باتوں ہم اہمیت نہیں دیتے ،افسوس ان لوگوں پر ہے جو ہمیشہ فیڈریشن پر حملہ کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ گنڈاپور آپ وفاق پر حملہ اور ہوئے کسی کو کرائے پر لے کر کسی کو ورغلا کر لائیے ،خود بارا اضلاع پھلانگ کے پشاور پہنچ گئے ،کے پی ہاؤس ہم سب کا ہاؤس ہے اس کو دہشتگردی کا ہاؤس نہ بنائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گلگت بلتستان کے لئے منصوبے دئے، پنبجاب ، سندھ اور بلوچستان کو منصوبے دئے جا رہے ہیں ،کے پی واحد صوبہ جو عوام کے لئے کوئی منصوبہ نہیں دے رہا ، پی ٹی آئی کے لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ ان سے پوچھے کہ گیارہ سالوں میں کے پی عوام کے لئے کیا دیا ۔انہوں نے کہاکہ جذباتی باتوں کے بجائے عملی کام کرنا چاہیے ، عام آدمی کو ریلیف ملنا آپ سے برداشت نہیں ہو رہا ،کے پی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پر پرچہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ہم نے گلگت بلتستان کے لئے منصوبے دئے، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کو منصوبے دئے جا رہے ہیں۔
اساتذہ معمار قوم، ان کے خلاف کے پی حکومت کی کاروائی قابل مذمت ہے ،امیرمقام








