راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید








