اسلام آباد( طارق محمود سمیر ) لندن میں مقیم عمران خان کے قریبی دوست اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت میں کابینہ کے رکن زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی بیٹی اور داماد سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تا کہ اُن سے جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی چیئر مین عمران خان اور ان کی پارٹی کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر بات کر سکیں ، انہوں وہ ہمیشہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم ممبرز اور خاندان کے افراد سے رابطے میں رہے ہیں جن میں اُن کے داماد جیر یڈ گشتر بھی شامل ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں پر میرے ساتھ تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آج پانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیئے امریکی صدر سے مداخلت کی توقع رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما ماضی میں امریکہ مخالف بیانیے بناتے رہے جتنی کہ 2022 میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو بھی امریکی سازش کا نتیجہ قرار دیا گیا ، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں لگتا کہ امریکی یا ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے کیونکہ یہ خالصتاً پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹھوس مقدمات قائم ہیں ، چنانچہ اس معاملے میں نئے امریکی صدر کا مطالبہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کیمترادف ہوگا اور اس سے پاک امریکہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس لیے ٹرمپ ہر گز نہیں
چاہیں گے کہ کسی ایک فرد کی قیمت پر وہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات سبو تا ثر ہونے دیں۔
ذلفی بخاری کا عمران کیلئے ٹرمپ سے بات کرنے کا بیان مضحکہ خیز








