بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کی جلائوگھیرا کے 4مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات مین ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشدجاوید نے فیصلہ سنایا۔
مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔