لاہور:پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے ،ملتان 2135 سکور سے فضائی آلودگی میں ٹاپ کر گیا ،676 سکور سے لاہور دوسرے ، 290 سکور سے پشاور تیسرے، 245 سکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے ۔
خیبرپختون خوا کا شہر ہری پور 219 سکور سے پانچویں، 192 سکور سے راولپنڈی چھٹے اور 106 سکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے ۔لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔اگلے ہفتے سموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی، موسمیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا
پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت پر پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لئے بند کر دیئے ۔
پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری، جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے
پنجاب حکومت کا اینٹی سموگ کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔،
باربرداری کے لئے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں ترپال سے کور کی جائیں، انتظامیہ کا حکم پر سخت عمل درآمد جاری ہے ۔
گاڑیوں کو ترپال سے ڈھکنے کے موثر اقدامات پر سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ای پی اے، انتظامیہ، پولیس سمیت تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی ۔
عوام خاص طور پر والدین سے درخواست ہے کہ گھروں سے نہ نکلیں، بچوں کو بھی گھر سے نہ نکلنے دیں، سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی اپیل کی ۔
سکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خدادا اپنی اور اپنے اردگرد لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں، مریم اورنگزیب کی اپیل کی ،۔
لاہور میں نجی اداروں میں لگے جنریٹرز کا معائینہ، دھواں چھوڑتے جنریٹرز اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا جبکہ 47 گاڑیاں بند، 31 گاڑیوں کے چالان، 5 لاکھ 50 ہزار جرمانے عائد کر دئیے گئے ،فوڈ سٹالز اور آؤٹ لیٹس کا معائینہ، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد کو سربمہر کر دیا گیا ۔شہر میں پانی کا مسلسل چھڑکاؤ بھی جاری، شہریوں سے ماسک پہننے کی پابندی کرنے کی بھی اپیل کی۔
پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے








