اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا،پاور ڈویعن کے اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا،یقیناًبجلی کے بھاری بلوں کے باعث غریب اور متوسط طبقے کو شدیدمشکلات کاسامناہے چنانچہ حکومت کی طرف سے یہ ریلیف ان طبقات کے لیے بڑی خوشخبری ہے لیکن دیکھاجائے تو موسم سرمامیں بجلی کی نسبت گیس کی کھپت کئی گنابڑھ جاتی ہے اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بھی عام آدمی کی سکت سے باہرہوچکی ہے لہذا حکومت کی گیس صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پیکج کااعلان کرناچاہئے گیس کے بلوں میں ریلیف کے ساتھ ساتھ گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جانی چاہئے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے سردیوں کے دوران گیس کے پریشرمیں کمی سے عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے، ادھر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت انسداددہشت گردی عدالت کے انتظامی ججز کے حالیہ اجلاس میں بتایاگیاہیکہ ملک میں اس وقت انسداد دہشت گردی کے2ہزار 273کیس زیر التوا ہیں ، صرف سندھ میں 1372 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں،جس پر چیف جسٹس نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور انصاف میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیا،اجلاس میں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کیلیے اضافی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کیقیا م، گواہوں کی مناسب سکیورٹی، آن لائن پیشی کی سہولت، فرانزک سائنٹیفک لیبارٹریز کی تعداد میں اضافے پر غور کیاگیا، بلاشبہ ایک ایسے موقع پر جب ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت چلنے والے مقدمات کاغیرضروری التوا پاکستان کے عدالتی اور قانونی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مقدمات کا التواء یاملزمان کی بریت کا سارا الزام انسداددہشت گردی عدالتوںپر دھرنا مناسب نہیں ،اس میں پولیس کے ناقص تفتیش نظام کابھی بڑاعمل دخل ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردی میں ملوث بعض افراد کو حراست میں تو لیتے ہیں لیکن ناقص تفتیش اورشواہد کی کمی کی بناپر انہیں ریلیف مل جاتا لہذاضرورت اس امرکی ہیکہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے مسائل کے حل کے ساتھ تفتیشی نظام کو بھی موثربنایاجائے،آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار پرفارمنس پرشائقین کرکٹ خوش ہیں باولزکو خاص طور پر سراہاجارہاہے، دراصل گزشتہ ایک عرصے سیشائق کرکٹ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے نالاں اور مایوس تھے اورسوشل میڈیا پر بھی پاکستان کرکٹ ڈسکس ہو رہی تھی تاہم آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے میچ جیتنے پر جہاں شائقین کرکٹ خوش ہیں وہیں قومی کرکٹرزکابھی اعتماد بحال ہوااور یہ ثابت ہوگیاہے پاکستانی کرکٹرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امیدہے کہ اچھی کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری رکھاجائے گااوراگلاایک روزہ میچ جیت کرسیریز نام کی جائے گی۔
بجلی سہولت پیکج خوش آئند، سردیوں میں گیس پر ریلیف ملنا چاہیے








