اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکردیا ۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہور ہا۔انہوں نے کہاکہ پر بجٹ سیمینارمیں پٹرولیم کی قیمتوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ۔
In the pre-budget seminar I never even spoke about petroleum prices. Channels running these tickers are doing a disservice to their viewers. There will be no increase in prices today and there is no summary or plan to raise prices.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 7, 2022
دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2022









