بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سموگ پورے پاکستان کے لیے ایک چیلنج، حل کرنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں فضائی آلودگی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جہاں روجھان نے 812 اور سیالکوٹ نے 620 کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اسکور کے ساتھ لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اب 457 پر آ گیا ہے۔ دیگر آلودہ شہروں میں پنڈی بھٹیاں 478، ملتان 447، اور منگلا 255 اسکور کے ساتھ شامل ہیں۔ لاہور اب پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

عالمی سطح پر بھی نئی دہلی 274، بیجنگ 194، بغداد 163 اور تاشقند 162 کے اسکور سے آلودگی میں شامل نمایاں شہر ہیں۔ بھارت سے آنے والی تیز آلودہ ہوائیں اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا زہریلا دھواں پاکستان کے ماحول کو متاثر کر رہا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سموگ کے خاتمے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زہریلے دھوئیں کو روکنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام سے 1373 پر شکایات درج کرانے اور ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ پورے پاکستان کے لیے ایک چیلنج ہے، جسے حل کرنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔