اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان نے جرم کا ارتکاب کیا جس کے شواہدموجود ہیں،انہیں گرفتارکرناچاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان کا نام فی الحال ای سی ایل پر نہیں ،ہم ان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے سے جھوٹے کیس نہیں بنوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جرم کا ارتکاب کیا جس کے شواہدموجود ہیں، عمران خان کو گرفتارکرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ فرح کے ذریعے جو رشوت لی گئی تھی اس کی تحقیقات ہورہی ہے،اس میں وقت لگے گا۔
عمران خان نے جرم کا ارتکاب کیا ، گرفتارکرناچاہیے،راناثنااللہ








