بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، صوابی اور مالا کنڈ سمیت گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طینہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئی۔زلزلہ مرکز پیما کے مطابق زلزلے کی شدت8.3ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز130کلومیٹر زیرزمین تھا۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔