لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کیساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے،رات 10بجے سے صبح 6بجے تک گیس بند رہنے لگی۔
نجی ٹی وی نے سوئی گیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ گیس رات کے وقت پاور ہاوسز کو منتقل کر دی جاتی ہے،900ملین کیوبک فٹ گیس پاور ہاوس کو دی جاتی ہے،سوئی گیس حکام کے مطابق سسٹم میں مجموعی گیس 1990ملین کیوبک فٹ ہے ،مقامی ذخائر سے 890ملین کیوبک فٹ گیس ملتی ہے۔









