اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ ہفتے کو لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی، اسلام آباد میں انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا شیرانی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
آج پشاور روانہ ہوجائیں گے جبکہ ایسی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ وہ لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ لندن میں سکونت پذیر ایم کیو ایم کے قائد سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق لندن میں ان کی کسی سے سیاسی ملاقات کا نہ تو کوئی شیڈول تھا اور نہ ہی کسی سے کوئی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ ملاقات ہوئی۔









