بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مومل شیخ کا بیٹا بھی ’ڈپریشن’ کا شکار؟

شیخ خاندان سے تعلق رکھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومل شیخ نے بیٹے کی میڈیکل ہیلتھ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

مومل شیخ معروف اداکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں، اور انہوں نے بھی اپنے لیے انڈسٹری میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر جگہ بنائی ہے۔

اگرچہ انہیں شاذو نادر ہی ڈراموں میں دیکھا جاتا ہے لیکن اداکاری کے شعبے میں نام کمانے والی مومل اب دو بچوں کی ماں ہیں اور اپنی زندگی کو متوازن انداز میں گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں مومل شیخ نے زارا نور عباس کے شو میں شرکت کی جہاں بچوں کی پرورش اور درپیش چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات بھی کی۔

اداکارہ نے دوران انٹرویو بیٹے کی صحت کے مسائل پر حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ،’ان کے بیٹے کو حال ہی میں مرگی کا دورہ (seizure) پڑا جس نے انہیں چونکا کر رکھ دیا۔’

مومل نے بتایا کہ بیٹے کی حالت دیکھ کر وہ فوراً اسے اسپتال لے گئیں اور اس دوران انہیں بچوں کے دماغی مسائل کے بارے میں ایک نئی بات سیکھنے کو ملی۔

مومل نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو یہ دورہ دراصل ’ذہنی دباؤ اور بے چینی’(anxiety and depression) کی وجہ سے ہوا تھا۔

بچوں کی ذہنی صحت پر گفتگو:
بیٹے کی حالت پر ملنے والی معلومات شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’ بچوں کو بھی ڈپریشن ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات بچے ایسی باتوں سے گزر رہے ہوتے ہیں جو ہمیں معمولی لگتی ہیں، لیکن ان کے لیے وہ باتیں بہت بڑی ہوتی ہیں۔

مومل کا ان سنگین مسئلے پر بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ،’ ان کے بیٹے نے بھی انہیں اپنی حالت کے بارے میں بتایا تھا، لیکن مومل نے اس وقت زیادہ توجہ نہیں دی۔ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ انہیں بروقت اس معاملے پر غور کرنا چاہیے تھا کیونکہ چھوٹے بچے بھی بے چینی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔’

پروگرام کے آخر میں مومل نے اپنی اس کہانی کو سب کے ساتھ شیئر کرنے کا مقصد یہ بتایا کہ والدین کو بچوں کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ان کی ذہنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔’