بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصنوعی ذہانت کے اثرات کی پہلی لہر سامنے آنا شروع ہوگئی، ایم ڈی آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجارجیوا نےخبردارکیاہےکہ مصنوعی ذہانت کےپھیلاؤ سے نوجوانوں کی ملازمتیں متاثرہونےکا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجارجیوا نےکہا ہےکہ مصنوعی ذہانت کے اثرات کی پہلی لہر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے،اے آئی میں سرمایہ کاری عالمی اقتصادی ترقی کو 3 فیصد پر برقرار رکھنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کاکہنا ہےکہ مصنوعی ذہانت کےباعث عالمی معیشت میں طلب اور سرمایہ کاری کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گلوکاری کیساتھ کاروبار، دعا لیپا کی ایک دن کی آمدنی کتنی؟

جبکہ اس ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے روزگار اور حکومتی محصولات کےنظام پربھی اثرات مرتب ہونےکا خدشہ ہے،حکومتوں کے ٹیکس جمع کرنے کے طریقوں پر بھی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔