اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں،وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی،
اس موقع پرشرکاء نے کہاکہ حکومت کی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے،
وزیرِ اعظم نے سیکٹری کامرس اور سیکٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔









