بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام اٹھالیا،وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نےاس حوالے سے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں،

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے.حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے،ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے