بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں دہشتگرد حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے ان شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند رکھیں گی اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔