بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور اس دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے دہشتگردوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم قربانیوں نے پاکستان کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔