بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، سیاست کی خاطر غلیظ بیان دینا انتہائی مکروہ عمل ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بشریٰ بی بی کے دوست ملک سعودی عرب سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا کہ دوست ملک کی طرف سےپاکستان کی ہمیشہ مددکی گئی، سیاست کی خاطرغلیظ بیان دیناانتہائی مکروہ عمل ہے،
وزیراطلاعات نے کہا کہ انہوں نےپہلےامریکی سازش کاکہا،
کہتےرہےہم کوئی غلام ہیں،اسلام کوبھی استعمال کیا،
ان کی اپنی بیٹی کانکاح اسی ملک میں ہوتاہے،
اسی ملک سےتحائف وصول کئےاوربلیک میں فروخت کئے،
سیاست کیلئےیہ دین اورایمان نہیں دیکھتے،
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ
اب یہ پاکستان کی دوست ممالک سےدشمنی پراترآئے،
اس بیان کی مذمت کرتےہیں،یہ انتہائی گھٹیاحرکت ہے،
یہ ہرچیزسیاسی تناظرمیں دیکھتےہیں،
جھوٹ،بہتان اورتہمت پران کی سیاست ہے،

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔ جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔