اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے قریب مارگلہ کی پہاڑی پر مونال کے قریب آگ لگنے کی وجہ سے مونال اور دامن کوہ جانے والی روڈ کو بند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پبلک سیفٹی کی وجہ اس روڈ کو بند کیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پیر سوہا وہ روڈ کی طرف جانے والوں کو آگاہ کیا جاتاہے کہ وہ یہ روڈ استعمال نہ کریں۔
مارگلہ کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی ،دامن کوہ کو جانے والی سڑک بند








