بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی غزہ پر اسرائیلی حملے میں ایک خاتون یرغمالی ماری گئی: حماس

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ محصور پٹی کے شمال میں اسرائیلی بمباری سے ایک یرغمالی خاتون ماری گئی ہے۔

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں کہا اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے غزہ کے شمالی علاقوں میں ایک یرغمالی خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ہلاک اس اسرائیلی خاتون یرغمالی کے ساتھ موجود ایک اور قیدی کی زندگی کو ابھی تک خطرہ لاحق ہے۔ ان یرغمالیوں کی زندگیوں کی پوری ذمہ داری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، ان کی حکومت اور ان کی فوج کے کمانڈروں پر عائد ہوتی ہے۔ ابو عبیدہ نے یہ بھی کہ دشمن کو وسیع پیمانے پر تباہی اور کچھ اسیروں کی موت کی وجہ سے اپنے مردہ اسیروں کی لاشوں کے غائب ہونے کے مخمصے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

واضح رہے سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیلی علاقوں پر حملہ کرکے 250 کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ نومبر 2023 کے آخری ہفتے عارضی جنگ بندی میں کئی یرغمالی رہا کردئیے گئے تھے۔ تاہم ایک اندازے کے مطابق اب تک 101اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں حماس کے پاس موجود ہیں۔