لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونے والے ترین گروپ کے تمام اراکین نے ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ضمنی الیکشن کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف متحرک ہوگئے اور آج ترین گروپ کے سعید اکبرنوانی اور فیصل جبوانہ سے رابطہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے ترین گروپ کے رہنماوں سے آزاد حیثیت کے بجائے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر مشاورت کی اور ارکان کون لیگ کاٹکٹ لینے پرراضی کرلیا۔
رہنما ترین گروپ فیصل جبوانہ کا کہنا ہے کہ مشاورت کےبعدن لیگ کےٹکٹ پرضمنی انتخابات میں حصہ لےرہے ہیں، ترین گروپ کے تمام ارکین ن لیگ ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔
اس سے قبل ترین گروپ کے2ارکان مسلم لیگ نے کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند تھے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔
ترین گروپ کا ضمنی الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے کا فیصلہ








