بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی کرپشن پر شفاف انکوائری کرائیں گے شہزاداکبرجیسی نہیں،راناثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی کرپشن پر ایف آئی آر،ریفرنس بھی ہوگا،معاملہ عدالت میں بھی جائے گا،انکوائری صاف وشفاف کرائیں گے ،ہم شہزاد اکبر جیساکام نہیںکریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ پرامن احتجاج کا سب کوحق حاصل ہے لیکن پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن نہیں تھا، یہ اداروں کو پکاررہے ہیں کہ مداخلت کریں۔انہوں نےکہاکہ ہرسیاسی جماعت نے کہاہےکہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، چنانچہ ان لوگوں کو پانچ سال کے لئے سیاست سے باہر کیا جائے،ان کو پانچ سال کے لئے سزادیں تو قوم کا بھلا ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کی کرپشن پر ایف آئی آر،ریفرنس ہوں گے،معاملہ عدالت میں بھی جائے گا ،انکوائری صاف وشفاف کرائیں گے ہم شہزاد اکبر جیساکام نہیںکریں گے۔