اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی واینکر سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق چیئرمین نیب سے متعلق متنازعہ ویڈیو لانے والی طیبہ گل نے کہاہے کہ میں نےامانت کے طور کر انصاف حاصل کرنے کے لئے سابق وزیراعظم عمران خا ن کو ایک شکایت بجھوائی ،اس میں میرا کچھ راز تھا،میں عمران خان سے گزارش کی کہ میرے ساتھ یہ ظلم ہورہاہے۔مجھے انصاف دلایا جائے، بجائے اس کے کہ مجھے انصاف دیاجاتا، اسی میری امانت کو میرے خلاف استعمال کیاگیا۔طیبہ نے کہا یہ مواد ٹی وی پر نہیں دینا چاہتی تھی۔مجھے جب وزیراعظم کی ٹیم کی جانب سے بلایا گیاتو نجی ٹی وی کے صحافی طاہر خان اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان مجھے ملے۔انہوںنے کہا کہ جو بھی مواد آپ کے پاس ہیںہم ان کی ٹرانزی کرواتے ہیں۔اور ہم آپ کے اس کیس میں انصاف دلواتے ہیں۔میں نے رضامندی ظاہر کردی اور مواد ان کے حوالے کردی۔بعد میں مجھے پتہ چلا کہ سارا مواد نجی ٹی وی پر چلادیا گیا،اور مجھے پھر بلایا گیاکہ انٹرویو دیدے، انٹرویو دینے کے بعد نجی ٹی وی نے فوراً تردید بھی چلادی۔ اس وقت میں نے صحافی طاہرخان سے لڑائی بھی کی۔سابق وزیراعظم کی ٹیم اور طاہر خان نے جب مجھے انٹرویوکے لئے بلایا تھا تو انہوں نے مجھے سے یو ایس بی لے لی تھی۔اس یو ایس بی کے علاوہ اور بھی میرے ساتھ نیب کے کارناموں کا بہت سارا مواد ہے ۔اگر وہ مواد سامنے لے آئو تو کوئی بھی نیب کا بندہ منہ دیکھانے کےقابل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں وہ مواد سامنے نہیں لائونگی میرا جنگ صرف انصاف کے لئےہیں۔
میرے ساتھ چیرمین نیب کی اور بھی ویڈیو تھی وہ ویڈیوز USB میں تھی USB میں نے وزیر اعظم کے ایس پی ایم اعظم خان کو دی ، طیبہ pic.twitter.com/EjpCpZL7eT
— 𝑺𝒉𝒂𝒉𝒛𝒂𝒅 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍 (@Shahzad_IQBALpk) June 8, 2022









