اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دبئی قونصلیٹ، یو اے ای کے پریس قونصلر محمد صالح خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے محمد صالح خان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے اور والد جیسی عظیم نعمت کا فقدان کسی بڑے صدمے سے کم نہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں محمد صالح خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔








