بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا 20سال سے تعطل کا شکار زچہ وبچہ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے 20 سال سے تعطل کا شکار وفاقی حکومت کے منصوبے زچہ بچہ ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا،
اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، حنیف عباسی اور ملک ابرار احمد کے علاوہ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور کمشنر راولپنڈی عامر خٹک بھی موجود تھے،
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تعطل کے شکار زچہ بچہ ہسپتال کے تعمیر شدہ حصوں کا معائنہ کیا، ان کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،یہ منصوبہ عوام کے پیسوں سے شروع کیا گیا مگر مسلسل تعطل کا شکار رہا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف اس منصوبے کو عوام کی فلاح کیلئے مکمل کرکے فعال کرنا چاہتی ہیں،وفاق سے اس منصوبہ کی صوبائی حکومت پنجاب کو منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جا رہا ہے،اس سلسلے میں وزیر اعلی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،وفاقی حکومت سے حوالگی کے بعد پنجاب حکومت اس میں بیڈز کی تعداد دو سو سے بڑھا کر 400 کرنے کی منصوبہ بندی کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف اس منصوبے کے حوالے سے کوئی الزام تراشی نہیں چاہتیمنصوبہ کی باقاعدہ ٹائم لائن بنائی جائے گی اور منصوبہ کو حقیقت پسندی کے ساتھ پنجاب کو حوالگی کے بعد مکمل کیا جائے گا۔