بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

صدر مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سید علی حسن گیلانی کی وفات ایک بڑا نقصان ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔